بنگلورو: کرناٹک میں دودھ کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔کرناٹک دودھ فیڈریشن نے نندنی دودھ کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئی شرحیں 7 مارچ کو ریاستی بجٹ کے فوراً بعد لاگو ہوں گی۔اب ٹونڈ دودھ ایک لیٹر کی قیمت 47 روپے ہوجائے گی۔ گزشتہ تین سال میں کرناٹک دودھ فیڈریشن کی جانب سے قیمتوں میں یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے ۔