کرناٹک پولیس سے ملزمین نے کہاکہ ’کنڈا میں بات نہیں کرنے کے سبب راکیش ٹیکٹ پرحملہ کیاگیا‘۔

,

   

مذکورہ پولیس نے تین افراد‘ بھارت شٹی صدر بھارتا راکشانا ویدیکا‘ شیو ا کمار اور پردیب کو گرفتار کیاہے۔
بنگلورو۔ بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیٹ پر حملہ کرنے والے تین ملزم افراد کو یوٹرن لے لیاہے او ردعوی کررہے ہیں کہ کنڈا نے ان کی بات نہیں کرنے پر انہوں نے اس حملے کوانجام دیاہے‘ جمعرات کے روز پولیس ذرائع نے یہ بات کہی ہے۔

پولیس نے یہ بھی کہاہے کہ وہ ملزمین کے بیانات کی جانچ بھی کررہے ہیں۔ ٹکیٹ پر حملہ کیاگیا اور ان پر سیاہی اس وقت پھینکی گئی تھی جب وہ پیرکے روز بنگلورو میں گاندھی بھون پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

مذکورہ پولیس نے تین افراد‘ بھارت شٹی صدر بھارتا راکشانا ویدیکا‘ شیو ا کمار اور پردیب کو گرفتار کیاہے۔مذکورہ ملزمین نے حملہ انجام دینے کے وقت اورپولیس لے جانے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کا نام لے رہے تھے۔

تفتیش کرنے والے افسران اس پیش رفت کو ایک سونچی سمجھی کاروائی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔پولیس افیسر ذرائع کا کہنا ہے کہ ”ان ملزمین کا بیان گمراہ کن ہے اور وہ اس کی مزید جانچ کریں گے“۔ ملزم افراد کو پولیس نے چھ دن کے ریمانڈ میں لیاہے۔

تحقیقات میں ملزم افراد کے ماضی کے جرائم کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ شیو کمار نے شہہ نشین پر چڑھ کر راکیش ٹکیٹ پر حملہ کیا اور بعد میں دیگر کسان قائدین پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے ائی ہے کہ شیو کمار ایک قتل کے کیس میں ملزم ہے اور اس کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ وہ سال 2015میں بہترین برتاؤ کی وجہہ سے رہا کیاگیاتھا۔ رہائی کے بعد وہ اپنی بہن کی ایک تنظیم میں سرگرم ہوگیا اورکئی احتجاجی مظاہروں میں بھی حصہ لیاہے۔

مذکورہ پولیس دیگر جرائم میں اس کے ملوث ہونے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ایک او ر مجرم پردیب ایک کیاپ ڈرائیور ہے۔ اس نے راکیش ٹیکٹ پر سیاہی پھینکی تھی۔ تقریب کے دوران اس دن ملزمین کے ساتھ دیکھائی دینے والی ایک عورت کی بھی پولیس تلاش کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد یہ روپوش ہوگئے تھے۔

کرناٹک اسٹیٹ فارمرس اسوسیشن اور ہاسیرو سینا کی جانب سے منعقد کسانوں کی تحریک‘ خودشناسی اور وضاحتی اجلاس کے متعلق ایک پریس میں شرکت کے لئے ائے ہوئے تھے۔ کانگریس نے اس واقعہ کو ریاست میں ایک سیاہ دھبہ قراردیا ہے۔