نئی دہلی ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جج جسٹس ایم ایم شانتنا گوڈر نے کرناٹک کے 17 نااہل ارکان اسمبلی کی جانب سے داخل کردہ درخواستوں اور اسپیکر کے فیصلہ کو کئے گئے چیلنج کے کیس کی سماعت سے خود کو دور کرلیا ہے ۔ انہوں نے اس کیس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی کرناٹک سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ضمیر کی آواز پر یہ فیصلہ کیا۔