کرناٹک ہائی کورٹ نے سٹینو گرافر کے عہدے پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست دینے کا عمل 9 مارچ 2022 سے شروع ہوا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار کرناٹک ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ karnatakajudiciary.kar.nic.in کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 7 اپریل 2022 ہے۔ اہل امیدواروں کا انتخاب ذاتی انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد پر کیا جائے گا اس بھرتی مہم کے تحت اسسٹنٹ کورٹ سیکرٹری (سٹینو گرافر) کی کل 54 آسامیاں پُر کی جانی ہیں۔ ان پوسٹوں کے لیے درخواست دینے والے جنرل زمرے کے امیدواروں کی کم از کم عمر 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 38 سال ہونی چاہیے۔ حکومت کے قوانین کے مطابق ریزرو کیٹیگری کو عمر کی بالائی حد میں چھوٹ ملے گی۔