کرن کمار ریڈی کی امیت شاہ اور جے پی نڈا سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/9 اپریل، ( سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر ایم کرن کمار ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ کرن کمار ریڈی کرناٹک اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی طئے کرنے منعقدہ کور کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کرناٹک اور آندھرا پردیش کی صورتحال پر قومی قائدین سے مذاکرات کئے۔ کرن کمار ریڈی نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی قیادت کرناٹک کے علاوہ دونوں تلگو ریاستوں میں کرن کمار ریڈی کے تجربہ اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتی ہے۔ حیدرآباد واپسی کے بعد کرن کمار ریڈی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ر