کروز شپ دھاوے کا معاملہ۔ سمیر وانکھیڈی کا چینائی تبادلہ

,

   

نئی دہلی۔ کروز شپ دھاوے معاملہ جس میں بالی ووڈ اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو تحویل میں رکھا گیاتھاکے ضمن میں ایک تازہ پیش رفت میں این سی بی کے چند اہلکار بشمول اس مبینہ ناقص تحقیقات میں ملوث سمیر وانکھیڈے کے چینائی تبادلہ کردیاگیاہے۔

وانکھیڈے بارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) کو ڈائرکٹوریٹ برائے ریونیو انٹلیجنس سے ڈی جی ٹی ایس چینائی تبادلہ کردیاہے۔دیگر این سی بی اہلکاروں جس کا تبادلہ ہوا ہے پی رام موہن اور ٹی راج شری ہیں۔

این سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تشکیل دی گئی ایس ائی ٹی ممکن ہے کہ وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) کو اس معاملے میں ناقص جانچ کرنے کی ذمہ داری کے تعین پر مشتمل ایک رپورٹ داخل کرے گی۔

مذکورہ رپورٹ میں ان عہدیداروں کی ذمہ داری کا تعین کریگی جوآریان خان اور دیگر کی تحقیقات میں ملوث تھے جنھیں کلین چٹ دی گئی ہے۔ ایم ایچ اے اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل این سی بی عہدیدار اشیش رنجن کو برطرفی میں رکھا گیاتھا۔تاہم اس کی برطرفی کو بعدازاں ہٹادیاگیا‘ او ران کا تبادلہ سی ائی ایس ایف کردیاگیاتھا۔

دیگر عہدیداران جنھیں تحقیقات کا سامنا ہے وہ انٹلیجنس اہلکار وی وی سنگھ ہیں جنھوں نے آریان خان کی گرفتاری کا میمو جاری کیاتھا۔ سنگھ کو برطرف کردیاگیاتھا جس کو اب تک ہٹایاگیاہے۔