کرونا وائرس۔ سعودی عربیہ نے 39مساجد کو بندکیا

,

   

ریاض۔ سرکاری میڈیا کی خبر کے مطابق سعودی انتظامیہ نے مصلیوں او رمساجد کے ذمہ داران میں کرونا وائرس کی وباء پائے جانے کے شعبہ میں مملکت کی 39مساجد کو بند کردیا ہے۔

وزرات نے لیا فیصلہ
مذکورہ فیصلہ وزرات اسلامی امور او ر کال نے تیزی کے ساتھ پھیلنے والے وبائی مرض کو روکنے کے سخت صحت کے حفاظتی اقدامات کے حصہ کے طورپر کیاہے‘سعودی کے اپنے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے گلف نیوز نے جانکاری دی ہے۔

مذکورہ مساجد کو اسٹرلائز کیاجارہا ہے‘ العربیہ نے ان تفصیلات بتائے بغیر اس بات کی جانکاری دی ہے۔پچھلے ہفتہ سعودی عربیہ نے شہر مکہ جو چھوڑ کر مملکت کی مساجد کو دوبارہ کھول دیاتھا‘ تاکہ آہستہ آہستہ حالات کو معمول پر لایاجائے

احتیاطی اقدامات
مساجد میں اجتماعی نمازوں کے اہتمام کے لئے انتظامیہ نے احتیاطی انتظام انجام دیاہے۔ جس میں اذان سے پندرہ منٹ قبل مساجد کو کھولنے اور نماز کے دس منٹ بعد مساجد کو بند کردینا بھی شامل ہے جبکہ اذان اور نماز کے درمیان میں وقت کو دس منٹ تک مختصر کردیاگیاہے۔

مصلیوں کے درمیان میں دو میٹر کا فاصلے رکھا گیا ہے جبکہ احتیاطی اقدامات کے طور پر مسجد میں 15سال سے کم عمر کے لڑکوں کاداخلہ منع ہے
مساجد میں کلاسس بند کردی گئی ہیں

اسی طرح مساجد میں کلاسس اورحفظ قرآن کی کلاسس کے لئے اجتماعات بند کردی گئی ہیں۔ مسجد میں داخل ہونے سے قبل مصلیوں کے بخار کی جانچ ہوگی۔ مارچ میں مملکت نے کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدمات کے طور پر مسجد کو بند کردیاتھا