کرونا وائرس سے متاثرہ ایران سے 58ہندوستانیوں کو واپس لایاگیا

,

   

نئی دہلی۔ کرونا وائرس سے شدید طور پر متاثرہ ایران میں پھنسی ہوئے ہندوستانیوں میں عورتوں اور بچوں کے بشمول58پر مشتمل پہلا بیاچ کو منگل کے روز سی۔17گلوب ماسٹر ملٹری ائیرکرافٹ کے ذریعہ ہندوستان واپس لایاگیا‘ سرکاری عہدیدار نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

ائی اے ایف کا ہوائی جہاز ہنڈون کے ہوائی اڈہ پر اترا۔منگل کی اولین ساعتوں میں اترپردیش کے غازی آباد کے ہنڈون ہوائیاڈہ پر مذکورہ ہندوستانیوں کو لے کر انڈین ائیر فورس(ائی اے ایف) کا یہ ہوائی جہاز اترا ہے

YouTube video

بچاکر لائے جانے والے ہندوستانیوں کی نگرانی کے لئے ائی اے ایف کی ٹیم اور مدد کرنے والا عملہ میں بھی ہوائی جہاز میں شامل رہا جو تہریان سے انسانی مدد مشن کے تحت روانہ ہوا تھا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ مذکورہ ہندوستانیوں کو منتخب طبی مراکز کو روانہ کردیاجائے گا جہاں پر انہیں طبی نگرانی میں 15دنوں تک رکھا جائے گا۔

ہندوستانیوں کو نکال کر لانے کیلئے ہندوستان کی جانب سے پیر کی رات کو سی 17گلوب ماسٹر روانہ کیاتھا۔ رات 8بجے کے قریب ہنڈون ہوائی اڈ ہ سے ہوائی جہاز روانہ کیاتھا۔

چین کے صوبہ ہوبائی کے شہروہان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے مختلف ممالک سے ہندوستانیوں کو نکال کر لانے کے اپریشن کی شروعات کردی ہے۔

ہندوستان کی چین کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے کہ وہ اپنے اور اپنے دوست ممالک کے شہریوں کو ترجیحات کی بنیاد پر چین سے نکال سکے۔

قبل ازیں ہندوستان کی جانب سے دو خصوصی ہوائی جہاز کے ذریعہ 654مسافرین جس میں 647ہندوستانی شہری شامل تھے کو نکال کر لایاجاسکے۔