کرونا وائرس کا اثر۔چین میں پرتشدد جھڑپیں۔ ویڈیو

,

   

بیجنگ۔ قومی انتظامیہ کی جانب سے دوماہ طویل لاک ڈاؤن میں راحت کے ایک روز بعدکرونا وائرس کی وباء کا مرکز بنے ہوئے مرکزی صوبہ ہوبائی کو چھوڑنے کی کوشش میں بسوں‘ ٹرینوں پر امڈ پڑی بھیڑ کے درمیان چین سے پرتشدد جھڑپوں کے واقعات رونما ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں

۔کینڈیائی میڈیا ادارے دی گلوب اور میل نے کئی ویڈیوز جو چینی سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ہیں ان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز اس طرح کے واقعہ صوبہ ہوبائی سے منسلک برج پر رونما ہوئے ہیں جو جیانگزی صوبے کے پڑوس میں ہے۔

مذکورہ ان لائن ویڈیوز میں یہ بھی دیکھایاگیا ہے کہ پولیس کی گاڑیاں الٹی پڑی ہوئی ہیں اور تحدیدات ختم کرنے کے بعد لوگ بڑے پیمانے پر نعرے لگاتے ہوئے ایک دوسرے متصادم ہورہے ہی

YouTube video

فسادات کو روکنے والے شیلڈس کے پیچھے کھڑے یونیفارم زیب تن افسروں کی قطار میں سامنے آنے کے بعد جیانگزی اور ہوبائی صوبوں کے درمیان پل پر تحدیدات کو ختم کرنے کے بعد مذکورہ علاقوں میں داخل ہونے کے مقصد سے کھڑے ہوئے لوگوں کے درمیان میں تصادم کے واقعات شروع ہوگئے تھے۔

پل کے ٹول گیٹ پر کھڑے ایک شخص نے جمعہ کے روز دی گلوب او رمیل کو دئے گئے انٹرویو میں کہاکہ مذکورہ تصادم 3سے6بجے شام کے وقت پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو مزیدتفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے ایک ورکر ہاونگ نے کہاکہ ”پل کے وسط میں کہیں پر لوگ تھے جس وقت تحدیدات عائد کردئے گئے تھے“۔

جمعہ کی رات ڈیجیٹل میاپنگ ایپ نے دیکھا یاتھا کہ دونوں جانب سے پل کو ”تعمیری کاموں“ کا حوالہ دیتے ہوئے بند کردیاگیاتھا۔ سرکاری پالیسی کے مطابق جو لوگ وہان کے باہر رہتے ہیں اور صحت مند ہیں انہیں چہارشنبہ کے بعد سے سفر کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

انتظامیہ نے ریلویز کو بحال کردیا ہے اور ساتھ میں دور تک جانے والی بس سروس بھی کھول دی ہے اور ہائی ویز پر عائد تمام تحدیدات جمعہ کے روز کھول دئے ہیں۔پچھلے ہفتہ مہلک وباء کا ایک ہی معاملے صوبہ ہوبائی سے درج کیاگیا ہے۔

مذکورہ صوبہ میں 68000معاملات مثبت پائے گئے تھے جس میں 3174لوگوں کی سی او وی ائی ڈی19سے موت ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز انتظامیہ نے وہان کو ”شدید متاثرہ“ سے ”متواسط متاثرہ“ علاقہ قراردیا ہے۔ شہر میں سختی کے ساتھ عائد تحدیدات 8اپریل تک لاگو ہیں۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہہ سے مین لینڈ میں 81,000سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں جس میں 3000لوگ اس وائرس سے جانبر نہ ہوسکے۔کرونا وائرس کی وباء سے متاثرہونے والو ں کی ہندوستان میں تعداد873تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی سطح پر مذکورہ وائرس سے 26000لوگو ں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔دنیا کے183سے زائد ممالک او رعلاقوں میں 572040لوگوں کے متاثر ہونے کی جانکاری ہے۔اس وباء سے متاثر مملک میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد اٹلی میں 9134‘ اسپیشن 4858‘مین لینڈ چین3292‘ ایران 2378اورفرانس1995ہے