کرپشن مقدمہ میں مریم نواز 14 دن کی عدالتی تحویل میں

   

لاہور ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر مریم نواز کو 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا جبکہ ان کے کرپشن مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ لاہور احتساب عدالت نے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست مسترد کردی۔

دہشت گردی کو مالیہ کی فراہمی مقدمہ
حافظ سعید کی درخواست کی سماعت
لاہور ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے چہارشنبہ کے دن دو رکنی بنچ کے اجلاس پر ممبئی حملہ کے کلیدی سازشی حافظ سعید کی درخواست کی سماعت کی۔ انہیں 17 جولائی کو دہشت گرد تنظیموں کو مالیہ کی فراہمی کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔