کرکٹر جڈیجہ کی بہن اور والد کی کانگریس میں شمولیت

   

جام نگر ۔ (گجرات) /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رویندر جڈیجہ کی اہلیہ کے بی جے پی میں شرکت کرنے کے بعد ان کی بہن اور ان کے والد پاٹی دار تحریک کے سرکردہ قائد ہاردک پٹیل کی موجودگی میں اتوار کو کانگریس میں شریک ہوگئے ۔ کرکٹر جڈیجہ کے والد انیرودھ سنگھ اور ان کی بہن نینا بھانے ضلع جام نگر کے شہر کلاواؤ کی ریلی کے دوران کانگریس کی رکنیت اختیار کرلی ۔ جڈیجہ کا تعلق جام نگر سے ہے ۔ جام نگر سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار کانڈوریہ ہیں۔ چینائی سوپر کنگس کے آل راؤنڈر کی اہلیہ ریوابھا نے /3 مارچ کو جام نگر میں بی جے پی میں شرکت کرلی تھی ۔ توقع کی جارہی تھی کہ جام نگر سے ہاردک پٹیل کو کانگریس کھڑا کرے گی ۔