اعظم گڑھ۔ ممبئی کے بلے باز سرفراز خان اپنے آبائی مقام کے لئے سفر کرنے والے مہاجر ورکرس میں کھانے کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لارہے ہیں۔
سوشیل میڈیا پر وائیرل ویڈیو میں سرفراز اپنے چھوٹے بطای موشیر اور والد و کوچ نوشاد کے ساتھ ملکر اترپردیش کے اعظم گڑھ میں اپنے آبائی مقام پر کھانے کے پیاکٹس تقسیم کررہے ہیں
اب تک1000پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی ہے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز نے کہاکہ یہ ان کے والد کا ائیڈیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اب تک 1000کے قریب کھانے کے پیاکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے۔ فی فوٹ پیاکٹس میں ایک عدد سیب‘ موز‘ کیک‘ بسکٹس اورپانی کا بوتل موجود ہے۔
کرونا وائرس کی وجہہ سے پریشان حال غریب لوگوں کو دیکھتے ہوئے سرفراز نے فیصلہ کیاہے کہ وہ اس سال عید نہیں منائیں گے
مہاجرین کی پریشانی
جب سے کرونا وائرس کی وجہہ سے لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں آیا مہاجرین ورکرس اپنے آبائی مقام کو پہنچنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔
ان میں سے زیادہ تر یا تو ایم ایس ایم ایز ملازمین ہیں یا پھر تعمیری مزدور ہیں۔ تقریبا تمام اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور قومی لاک ڈاؤن کے اعلان کی وجہہ سے وہ اپنے گھرپہنچنے سے قاصر ہیں۔ یہاں پر اس بات کاذکر ضروری ہے کہ سرفراز نے ممبئی کے لئے رانجی ٹرافی میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کیاہے۔
ائی پی ایل میں انہوں نے کنگ الیون پنجاب کے لئے بھی کھیلا ہے۔
انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں 2014اور2016سرفراز نے ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔
سال2009میں محض بارہ سال کی عمر کے وقت ہرنس شیلڈ کے کھیل میں 421گیندوں میں 439رن بناکر سچن تنڈوالکر کا45سال پرانا ریکارڈ بھی سرفراز نے توڑ ا ہے۔
رانجی ٹرافی میں انہوں نے 391گیندوں میں 301رن بنائے تھے۔ بعدازاں سرفراز نے ممبئی کے لئے انڈر19بھی کھیلا اور ہندوستان کی انڈر19کی ٹیم کے لئے منتخب ہوئے