کرکٹ میاچ کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت پر دو افراد گرفتار

   


حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) ہند۔ آسٹریلیا T-20 کرکٹ میاچ کے ٹکٹوں کو بلیک کرنے والے دوافراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو کرکٹ میاچ کے ٹکٹوں کو بلیک کررہے تھے۔ پولیس نے 23 سالہ جی ماچندرا ساکن بوڈ اپل اور 21 سالہ گڈم بھرت ریڈی ساکن آدرش نگر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں 1500 روپئے قیمت کے ٹکٹ کو 6 ہزار روپئے میں فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے گرفتار افراد کو چیتنیہ پوری پولیس کے حوالے کردیا۔ ع