کرکٹ پر سٹہ بازی دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد : شہر میں ایک اور آئی پی ایل پر سٹہ بازی کے ریاکٹ کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ آکاش سنگھ اور اس کا ساتھی 32 سالہ ونئے سنگھ جو آپس میں دوست ہے کاروان کے ساکن ہے ۔ مذکورہ افراد کار واشنگ کا کام کیا کرتے تھے اور مناسب آمدنی نہ ہونے کے نتیجہ میں دونوں نے کرکٹ پر سٹہ بازی چلانے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلہ میں موبائیل ایپ ’’ کرکٹ مزہ 11 ‘‘ کے ذریعہ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹہ کا کاروبار چلارہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ کاروان میں دھاوا کرتے ہوئے آکاش سنگھ اور ونئے سنگھ کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 20 ہزار نقد رقم ، موبائیل فون اور دیگر اشیاء ضبط کرتے ہوئے اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا ۔