کرکٹ کھلاڑی رویندر جڈیجہ کی بیوی نے بی جے پی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

,

   

جام نگر ( گجرات) : ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیرویندر جڈیجہ کی بیوی روابا جڈیجہ نے اتوار کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر گجرات کابینہ کے وزیر آر سی فلڈو، رکن پارلیمنٹ پونمبن اور رکن اسمبلی باکو بائی جڈیجہ بھی موجود تھے ۔ توقع کی جارہی ہے کہ عنقریب وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کا دورہ کرنے والے ہیں ۔

واضح رہے کہ رواں ماہ روابا ا ور ان کے شوہر رویندر جڈیجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی ۔ روابا جڈیجہ کو پچھلے سال کرنی سینا ویمن ونگ کی سربراہ بھی بنایاگیا تھا ۔