کریم نگر: بنڈی سنجئے کے خلاف پولیس میں شکایت

   

کریم نگر /5 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ بی جے پی کے سابق ریاستی صدر بنڈی سنجے کی بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کریم نگر ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں ایک کارپوریٹر نے تحریری شکایت درج کروائی ۔ اطلاع کے مطابق کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹر کمل جیت سنگھ نے کریم نگر ون ٹاون پولیس میں شکایت درج کروائی کہ تلنگانہ بی جے پی کے سابق صدر اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی بدعنوانی کی تحقیقات کی جائیں ۔ شکایت میں انہوں نے بی جے پی کے ایم ایل اے ، رگھونندن راؤ کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر غور کرنے کی پولیس سے درخواست کی ۔ جنہوں نے الزام لگایا کہ بنڈی سنجئے نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کیلئے وہ اپنی بیوی کے زیورات فروخت کئے تھے ۔ ایسے میں بنڈی سنجے نے اپنی صدارت میں اشتہارات پر 100 کروڑ روپئے کس طرح خرچ کئے ہیں۔