کریم نگر میں پولیو پروگرام کے انتظامات کا جائزہ

   

ضلع میں 550 مراکز کا قیام ، جائزہ اجلاس سے کلکٹر کا خطاب
کریم نگر۔ بروز چہارشنبہ ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں 17 جنوری 2021 کو منعقد کئے جانے والے پلس پولیو پروگرام کے انتظامات و متعلقہ امور پر ضلع ٹاسک فورس کمیٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 17 جنوری 2021 کے دن پلس پولیو پروگرام کے تحت مراکز پلس پولیو میں بچوں کو پولیو ڈراپ پلائیں جائیں , 18 جنوری 2021 , 19 جنوری 2021 کو گھر گھر جاکر اطفال کو پولیو ڈراپ پلائیں۔ ضلع کی آبادی 10,96,106 میں 0تا 5 سال کے بچوں کی تعداد 85,566 ہے . ضلع میں جملہ 550 پولیو مراکز ( شہر میں 147 , دیہاتوں میں 403) قائم کئے گئے۔ 32 موبائیل مراکز قائم کئے گئے۔خصوصی طور پر کتہ پلی , تھیماپور , کریم نگر اربن کے علاقوں میں جاری تعمیری کام کے مقامات پر مہاجر مزدوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے انکے بچوں کو پلس پولیو ڈراپ پلائے جائیں۔ پلس پولیو کے تحت منڈل سطح و شہر کی سطح پر ٹاسک فورس کمیٹی اجلاس کا 11 و 12 جنوری انعقاد کیا جائے۔ اس اجلاس میں لازمی طور پر ایم پی ڈی او , ایم ای او , اے پی ایم و آنگن واڑی سوپر وائیزر کو کو حاضر ہونے کی ہدایت دی جائے۔ شہری علاقوں میں ایس سی سی , این ایس ایس کے خدمات حاصل کئے جائیں۔ آنگن واڑی ٹیچروں کو 0 تا 5 سال اطفال کی فہرست پروگرام کے قبل ہی تیار رکھنے کی صلاح دیں۔ تشہیر کے لئے سامان کو قبل ازیں تمام مراکز کو فراہم کریں۔ اس اجلاس میں مونسپل کمشنر کرانتی , ٹرینی کلکٹر انکیت , ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا , ڈی آئی او ڈاکٹر ساجیدہ , ضلع سطحی عہدیداران , سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنامالا ,ڈاکٹر جویریا و دیگر نے شرکت کی۔