ممبئی ۔19؍اکتوبر ( ایجنسیز )بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے ایک کامیڈی شو میں اپنی اہلیہ اور اداکارہ کرینہ کپور خان کی رات کو سونے سے پہلے کی ایک دلچسپ عادت کا انکشاف کیا ہے ۔ سیف علی خان نے اپنے خاندان میں دیسی گھی کے استعمال اور کرینہ کی سونے سے پہلے کی عادت کے بارے میں بتایا۔اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان میں دیسی گھی روز مرہ معمولات کا حصہ ہے اور اس کا استعمال صرف کھانا پکانے تک محدود نہیں، کرینہ کپور خان رات کو سونے سے پہلے اپنے پیروں پر دیسی گھی لگاتی ہیں۔کرینہ نے بھی بتایا کہ اس معمول پر عمل کرنے کے بعد انہیں اچھی نیند آتی ہے۔ سیف علی خان نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ رات کے وقت ہمارے کمرے سے سڑک کنارے موجود ڈھابے جیسی خوشبو آتی ہے، جس پر شو میں قہقہے گونج اٹھے۔