کسانوں کادوٹوک اعلان،یوم جمہوریہ پر ایک ہزارٹریکٹرریلی میں شامل ہوں گے،پولیس تعاون کرے

,

   

نئی دہلی: کسانوں نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ زرعی قوانین کے خلاف تحریک کو دبانے کے لیے جابرانہ رویہ اپنائے ہوئی ہے۔کسانوں نے الزام لگایاہے کہ اس تحریک کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ، لیکن وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پرٹریکٹرریلی کااعلان واپس نہیں لیا جائے گا۔ اس میں تقریباََایک ہزار ٹریکٹرحصہ لیں گے۔کسانوں نے رام لیلامیدان کے لیے دہلی پولیس سے اجازت مانگی ہے۔ کسانوں نے اتوار کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم این آئی اے کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اس کے خلاف نہ صرف عدالت میں بلکہ قانونی طور پر بھی لڑیں گے۔ زرعی قوانین کے خلاف تحریک میں تعاون کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ کسان رہنماؤں نے کہاہے کہ حکومت نے مظالم شروع کردیئے ہیں۔میٹنگ مرکزی مسئلہ 26 جنوری کو کسانوں کی شرکت کے بارے میں تھی۔ کسان رہنماؤں نے یہ بھی کہاہے کہ سماج دشمن عناصر 26 جنوری کوہماری پریڈ خراب کرناچاہ رہے ہیں۔ 26 جنوری کو دہلی کے اندر کسان جمہوریہ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔