کسانوں کا احتجاج۔ پٹیالہ ڈی ائی جی نے ہریانہ پولیس کے خلاف درج کرائی شکایت

,

   

جیسے ہی مارچ دہلی کی طرف بڑھا‘ مذکورہ احتجاج کررہے کسانوں کا سامنا ہریانہ پولیس کی جانب سے چھوڑے گئے آنسو گیس سے ہوا ہے۔


پٹیالہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ائی جی)پولیس نے چہارشنبہ 21فبروری کے روز بغیراشتعال انگیز ی کے احتجاج کررہے کسانوں کے خلاف آنسو گیس شلوں کے استعمال پر ہریانہ پولیس کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے۔

کسانوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کی جانب سے دالوں‘ مکئی اور کپاس کی فصل کی پانچ سالوں تک سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ ایم ایس پی پر خریدی کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں شمبھو سرحد کے کسانوں نے ’دہلی چلو‘ احتجاج کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔

جیسے ہی مارچ دہلی کی طرف بڑھا‘ مذکورہ احتجاج کررہے کسانوں کا سامنا ہریانہ پولیس کی جانب سے چھوڑے گئے آنسو گیس سے ہوا ہے۔

دہلی چلو مارچ13فبروری کو شروع کرنے والے ہزاروں کسانوں نے خود کو ہریانہ سرحد پر روک لیاتھاجہاں پر سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کا تصادم ہوا ہے۔

اس کے بعد سے ہریانہ کے جڑے پنجاب کی سرحد شمبھو اور خانواری پر وہ کیمپ کئے ہوئے ہیں


حکومت نے دوبارہ کسانوں کو کیامدعو
مرکزی وزیر برائے زراعت او رکسان ویلفیر ارجن منڈا نے ایم ایس پی کے موضوع پر پانچویں دورکی بات چیت کے لئے دوبارہ مدعو کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”چوتھے دور کی بات چیت کے بعد‘ ایم ایس پی‘ فصلوں کا تنوع اور پرندوں کے مسائل اور ایف ائی آر پر پانچویں دور کی بات چیت کے لئے حکومت بات چیت کے لئے تیار ہے“۔