کسانوں کا پیسہ سرمایہ داروں میں تقسیم :راہول

,

   


نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ ان کا سرمایہ اپنے صنعت کار دوستوں میں تقسیم کررہی ہے ۔راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ “مودی حکومت جس نے اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کے 8,75,000 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے ، کسانوں کی پونجی ختم کرنے میں مصروف ہے ۔”اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اعداد و شمار بھی پیش کیا ہے جس کے مطابق 2014 سے اب تک حکومت نے سرمایہ داروں کو بہت بڑی رقم دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں 60 ہزار کروڑ سرمایہ داروں میں تقسیم کی گئی ہے ۔ یہ رقم ہر سال بڑھتی گئی اور 2019 میں سرمایہ داروں کو 237 ہزار کروڑ سے زیادہ رقم دی گئی۔