کسانوں کو مفت کھاد کا وعدہ پورا کیا جائے

   

چار سال کے باوجود کسان منتظر: ریونت ریڈی
حیدرآباد۔14۔ جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ 4 سال قبل کسانوں سے کئے گئے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے کھاد کی مفت سربراہی کو یقینی بنائیں۔ ریونت ریڈی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ 13 اپریل 2017 ء کو چیف منسٹر نے ریاست کے کسانوں کو فرٹیلائیزر کی مفت سربراہی کا وعدہ کیا تھا لیکن چار سال گزرنے کے باوجود وعدہ کی تکمیل نہیں کی گئی ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کے ٹی راما راؤ زرعی شعبہ پر کھلے مباحث سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ اگر انہیں میرا چیلنج قبول نہیں تو کم از کم کھاد کی مفت سربراہی کے وعدہ پر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بھلائی میں کم از کم کے ٹی آر کو حکومت کے وعدہ کی تکمیل کرنی چاہئے ۔ ریونت ریڈی نے ٹوئیٹر پر کے سی آر کی تقریر کا ویڈیو پیش کیا جس میں انہیں کسانوں سے وعدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کانگریس اور ٹی آر ایس دور حکومت میں زرعی شعبہ کی ترقی کے مسئلہ پر ریونت ریڈی نے کے ٹی آر کو کھلے مباحث کا چیلنج کیا تھا لیکن کے ٹی آر نے یہ کہتے ہوئے اس چیلنج کو قبول نہیں کیا کہ ریونت ریڈی دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملزم ہیں اور وہ ایسے افراد سے مباحث نہیں کریں گے۔ ر