کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پابند عہد

   

نندی پیٹ میں این ٹی راما راؤ کے مجسمہ کی نقاب کشائی ، ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ کاخطاب

نظام آباد :17؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )وزیر زراعت مسٹر ٹی ناگیشور رائو نے آج نظام آباد ضلع کے نندی پیٹ منڈل کے آندھرا نگر میں آنجہانی چیف منسٹر این ٹی راما رائو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت زرعی شعبہ سے متعلق منشور میں اعلان کردہ اسکیمات پر عمل کرنے کیلئے پابند عہد ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے یہ حکومت منصوبہ بند طریقہ سے اقدامات کررہی ہے اور حکومت کسانوں کے ساتھ ہے رعیتو بندھو کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر ناگیشور رائو نے بتایا کہ 2 ایکر زمین یافتہ افراد کو رعیتو بندھو فراہم کیا گیا اور اب تک ان کے کھاتوں میں 29 لاکھ روپئے کسانوں کے کھاتو ں میں جمع کردئیے گئے ہیں باقی رقم کو بھی عنقریب میں جمع کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ماہ کے آخر تک تمام کسانوں کو رعیتو بندھو کی رقم جمع کردی جائے گی چیف منسٹرریونت ریڈی کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے منصوبہ بند ہے مسٹر ناگیشور رائو نے کہا کہ حکومت کسانوں کے متعلق جو منشور کا اعلان کیا تھا اس پر عمل کرنے کیلئے پابند عہد ہے اقتدار میں رہے یا نہ رہے کسانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کانگریس حکومت و کانگریس پارٹی کام کررہی ہے این ٹی راما رائو کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر ناگیشو ررائو نے کہا کہ این ٹی راما رائو کے آشیرواد کی وجہ سے ہی اس مقام تک پہنچا اور این ٹی راما رائو کے اسکیمات ملک گیر سطح پر معروف تھے ۔ مسٹر ناگیشور رائو نظام آباد پہنچنے پر رکن اسمبلی نظام آباد رورل بھوپت ریڈی ،سابق وزیر مانڈوا وینکٹیشور رائو ، رکن اسمبلی سدرشن ریڈی ، اڈیشنل کلکٹر و دیگر نے ان کا خیر مقدم کیا ۔