کسانوں کے احتجاج پر سلمان خان کا ردعمل۔ ویڈیو

,

   

اس وقت یہ ردعمل سامنے ایا جب اداکار سے ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جاری کسان کے احتجاج کے متعلق رائے کا استفسار کیاگیاتھا۔


ممبئی۔ کسانوں کے احتجاج پر ردعمل پیش کرنے والوں کی فہرست میں اب اداکار سلمان خان کا بھی نام شامل ہوگیاہے۔ ممبئی میں انڈین پرو میوزیک لیگ نامی ایک ریالٹی میوزیک شو کی افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے ملک میں کسانوں کے جاری احتجاج کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیاہے۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران جب اداکارسے کسانوں کے جاری احتجاج کے متعلق پوچھا گیا تو جس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ”صحیح چیزیں ہونی چاہئے۔

سب سے صحیح چیز ہونی چاہئے۔ سب سے عمدہ کام کیاجانا چاہئے“

اس سے قبل سوشیل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر اس سے متعلق نہ تو سلمان نے کوئی رائے پیش کی ہے او رنہ ہی کوئی ٹوئٹ کیاہے۔

دیگر بڑے خان‘شاہ رخ خان‘ عامر خان یا پھر سیف علی خان نے اب تک کوئی رائے اس ضمن میں پیش نہیں کی ہے۔

بالی ووڈ کی گلوکارہ او راداکارہ ریہانہ او رگریٹا تھونبرگ کی جانب سے کسانوں کی حمایت میں بات کرنے کے بعد ایم ای کے بیان کی ہیش ٹیگ انڈیا اگینسٹ پروپگنڈوں کے ساتھ اکشے کمار‘ اجئے دیوگن‘ سنیل شٹی کیسی اہم بالی ووڈ ستاروں نے ٹوئٹس کئے ہیں۔

وہیں کئی اہم شخصیات نے یا تو خاموش رہنے کو ترجیح دی ہے یا پھر حکومت کی حمایت میں دوغلہ پن پر مشتمل جواب دیا ہے‘ بعض نے جیسے تپسی پنو اور دلجیت دوسانحہ اپنے دل اور دماغ کی بات کو مضبوطی سے پیش کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ہے

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سوناکشی سنہا جیسی اداکارہ جس نے زیادہ تر اکشے کمار‘ سلمان خان اور اجئے دیوگن جیسے اداکاروں کے ساتھ کیاہے نے بڑی بے باکی کے ساتھ اپنی بات رکھی ہے۔

سوناکشی سنہا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کیاہے کہ ”انسانی حقوق کی خلاف ورزی‘ فری انٹرنٹ او راظہار خیال کی مسدودی‘ ریاستی پروپگنڈہ‘ نفرت پر مشتمل تقریر اور اقتدار کا استعمال کے متعلق آوازیں اٹھائی جارہی ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”آج رات کی خبروں میں ایسا رنگ دینے کی کوشش کی جائی گی کہ بیرونی طاقتیں ہمارے داخلے معاملوں مداخلت کررہی ہیں۔

برائے مہربانی ایسا سونچ نہ دیں۔ وہ انسان ہیں جو دوسرے انسانوں کے لئے کھڑا ہوا ہے۔ یہ وہ سونچ ہے“۔