کسانوں کے احتجاج پر شرد پوار صدر کویند سے کریں گے ملاقات

,

   

ممبئی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شراد پوار کسانوں کے احتجاج کے متعلق 9ڈسمبر کے روز صدر رام ناتھ کویند سے ملاقات کریگے‘ این سی پی مہارشٹرا کے دفتر نے یہ بات کہی ہے۔

سابق وزیرزراعت پوار نے اتوارکے روز کہاکہ مرکز کے زراعی قانون عجلت میں پیش کئے ہیں اور انتبا ہ دیاتھا کہ اگر جلدی حکومت اس مسلئے کو حل نہیں کرتی ہے تو ملک بھر سے مزیدکسان اس احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔

پوار نے کسانوں کے جاری احتجاج پر کہاکہ”جوار اورگیہوں کی پیدوار میں اہم رول پنجاب او رہریانہ کے کسانوں کاہوتا ہے اور وہ احتجاج کررہے ہیں۔ اگر حالات کو قابو میں نہیں کیاگیاتو ملک بھر سے کسان اس میں شامل ہوجائیں گے“

YouTube video

کسانوں نے8ڈسمبر کو ملک گیر بندکااعلان کیاہے۔ مرکزی حکومت کے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف ملک کی درالحکومت کے مختلف سرحدوں پر کسان احتجاج کررہے ہیں