ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے اپنے والد یوگ راج سنگھ کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ ہدنوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یووراج سنگھ کہا ہے کہ ان کے والد نے اپنی ذاتی حیثیت میں بیان دیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں مودی سرکار کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے، تاہم یوراج سنگھ کے والد یوگ راج سنگھ بھی اس احتجاج کے حامی ہیں۔ کسانوں کے اس احتجاج کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کسان برادری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے حکومت کی جانب سے دیے گئے اعزازات بھی واپس کرنا شروع کردیے ہیں۔ ایسے میں یوراج سنگھ کے والد کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اپنے اعزازات واپس کردیں گے۔ یوگ راج سنگھ کے اس بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوراج سنگھ نے ایک بیان جاری کردیا جس میں انھوں نے والد کے بیان سے ہی اظہارِ لاتعلقی کیا۔