کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے وزیراعظم مودی پر راہول گاندھی کا تازہ حملہ

,

   

لوک سبھا الیکشن سے قبل کانگریس لیڈر بھارت جوڑو نیائے یاترا پر ہیں
نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی پر نوجوان کو ملک میں ہر سال دو کروڑ ملازمتیں فراہم کرنے میں ناکامی کے الزامات کے حوالے کانگریس لیڈرراہول گاندھی نے ”کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنا“ سے لے کر ”کالے دھن واپس لانے تک“ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم پر تازہ حملے کئے ہیں۔

گاندھی کا یہ حملہ ایسے وقت میں آیا ہے جب کسان یونینوں کی جانب سے حکومت کو ان کے وعدوں کی یاد دہانی کے لئے ایک ’دہلی چلو‘ مارچ احتجاج منعقد کیاگیاہے‘ جس میں ان کی فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی ضمانت کے لئے قانون سازی بھی شامل ہے جو پچھلے دوسالوں سے زیرالتواء ہے۔

راہول گاندھی نے ایکس پر ہند ی میں پوسٹ کیاکہ ’مودی جی‘’نئے ضمانتوں‘ سے قبل ”قدیم ضمانتوں“ کو حساب لگائیں۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزیدکہاکہ ”ہر سال دو کروڑ ملازمتیں جھوٹے ثابت ہوئیں۔

کسانوں کی آمدنی کی ضمانتیں جھوٹی ثابت ہوئیں۔ کالا دھن واپس لانے کی ضمانت جھوٹی ہے۔ مہنگائی کم کرنے کی ضمانت جھوٹی ہے۔ ہر اکاونٹ میں 15لاکھ کی ضمانت جھوٹی ہے۔

خواتین کی حفاظت اور وقار کی ضمانت جھوٹی ہے۔ اسمارٹ شہریں 100بنانے کی ضمانت جھوٹی ہے۔ روپئے کی قدر میں مضبوطی کی ضمانت جھوٹ ہے۔ چین کو لال آنکھیں دیکھانا کی ضمانت۔جھوٹ۔نہ کھاؤں گا او رنہ کھانے دوں گا کی ضمانت۔ جھوٹ“۔

کانگریس لیڈر نے دعوی کیا کہ”مذکورہ وزیراعظم جو پچھلے د س سالوں سے جھوٹی خوابوں پر مشتمل مائیکر و اسکوپ لئے گھوم رہے ہیں‘ملک میں دھوکے کا کاروباچلارہے ہیں“۔

انہو ں نے الزام لگایاکہ ”بی جے پی حکومت کا مطلب جھوٹ اورناانصافی کی ضمانت ہے‘ ملک کے خوابوں کے ساتھ کانگریس انصاف کریگی“۔

لوک سبھا الیکشن سے قبل کانگریس لیڈر بھارت جوڑو نیائے یاترا پر ہیں۔ چیف منسٹر نتیش کمار کے انڈیا اتحاد سے علیحدگی کے بعد ریاست بہار سے نیا ئے یاترا گذر رہی ہے