نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کشتواڑ میں ہوئے حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50000 روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے چہارشنبہ کو ٹویٹ کیا، “کشتواڑ میں حادثے سے غمزدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت۔ میری پرارتھنا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ پی ایم این آر ایف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے اور ہر زخمی کو 50,000 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ واضح رہے کہ منگل کو کشتواڑ کے چتارو علاقے میں ایک کیاب کے حادثے کا شکار ہوجانے سے آٹھ مسافر ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔