سرینگر: کئی روز کی بارشوں کے بعد محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں موسم خشک و گرم رہنے کی پیش قیاسی کی ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران منگل کو بعد سہہ پہر کے کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں لیکن اس کا بہت کم احتمال ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے دو روز کے دوران بھی موسم خشک رہ سکتا ہے اور اس دوران میوہ باغ مالکان اپنے باغوں کی دوا پاشی کر سکتے ہیں۔ادھر بارشوں کے باعث وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا۔گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے ۔