کشمیریوں کی تائید میں پاکستان کا یوم سیاہ

   

اسلام آباد 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اتوار کے دن کشمیریوں کی تائید میں یوم سیاہ منایا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اِس بات کا اعادہ کیاکہ ان کے ملک کی کشمیریوں کو اخلاقی، سیاسی اور سفارت کاری تائید حاصل رہے گی۔ عمران خان نے کہاکہ یوم سیاہ ملک گیر سطح پر منایا جارہا ہے اور دنیا کے ممتاز مقامات پر بھی اِس کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ریڈیو پاکستان نے کئی پروگراموں کی اطلاع دی ہے جن میں جلوس اور سمینارس شامل ہیں۔ پاکستان میں ملک گیر سطح پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور ہندوستان کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کشمیر میں عوام دشمن کارروائی ترک کردے۔