نئی دہلی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیری پنڈتوں نے یہاںیوم شہیداں منایا اور اپنے آبائی مقام کو واپس ہونے کے عزم کا اظہار کیا ۔ یہ برادری یوم شہیدان کا 29 برسوں سے اہتمام کرتی آ رہی ہے ۔ پنڈتوں کی جانب سے جاری ایک بیان کے بموجب 1989-90 میں کشمیری پنڈتوں کو وادی سے بھگانے کا عمل شروع ہوا تھا ۔ ہزاروں ہلاک ہوئے ۔ خواتین کی بیحرمتی کی گئی ۔ جائیدادیں اور مندروں کوڈھیر کردیا گیا ۔ یوم شہیدان کے آرگنائزر آشیش رازدان نے کہا کہ کشمیری پنڈت جو ساری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں انہوں نے آج کے دن کو یوم شہیدان کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی رہیں۔