کشمیر تشدد میں ہر چیز پروپگنڈہ کا آلہ بن جاتی ہے

,

   

سری نگر: ماڈل ٹاون سوپور میں آج صبح عسکریت پسندوں کی طرف سے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر حملہ کیاگیا جس میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ہیں۔ جائے واردات پر ایک عام شہری کی بھی لاش ملی ہے۔جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے سوپور حملے میں شہری کی ہلاکت پر ہوئے ’’پروپگنڈہ‘‘ کی نکتہ چینی کی ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا: ‘کشمیر کے خونی تشدد میں ہر چیز پروپگنڈہ کا آلہ بن جاتی ہے۔ایک تین سالہ معصوم کی تکلیف کو پوری دنیا میں نشر کیا گیا تاکہ ‘ہم اچھے اور وہ بْرے’ (سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کی جانب اشارہ) کا پیغام بھیجا جائے۔ ہم یہ پیغام معصوم کی تکلیف کا استعمال کئے بغیر بھی دے سکتے تھے۔’انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا:’’ہم سکیورٹی فورسز سے اْمید رکھتے تھے کہ وہ معصوم کو بچائیں گے اور اْس کے لئے ہم اِن کے شکر گزار ہوتے، لیکن انہوں نے تین سالہ معصوم کی تکلیف کا استعمال کیا، جس کی ہم توقع نہیں کرتے۔