کشمیر : سوپور میں ایک دہشتگرد مار ا گیا

   

سرینگر : جموںو کشمیر کے سوپور ٹاؤن میں سکیوریٹی فورسیس نے ایک دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ کشمیر زون پولیس نے ایکس پر بتایا کہ رامپورہ سوپور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن پولیس اور سکیوریٹی فورسیس نے شروع کیا ۔ تلاشی مہم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک دہشت گرد اس کارروائی میں ہلاک ہوگیا ۔ مہلوک دہشت گرد کی شناخت یا اس کے گروپ کے تعلق سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ دو دن میں انکاؤنٹر کا یہ دوسرا واقعہ ہے ۔ کل انکاؤنٹر میں دو دہشت گرد مارے گئے تھے ۔