کشمیر مذاکرات پر ہندوستان کو وزیر خارجہ پاکستان کی للکار

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر مذاکرات پر ہندوستان کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ بات چیت کی میز پر آئیں ۔ اگر اسے اس معاملہ پر اپنے موقف کے بارے میں یقین ہے تو بات چیت کیلئے آگے آنا چاہئیے ۔ محمود قریشی نے ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات سے خوف زدہ ہے ۔ کیونکہ جموں و کشمیر میں سرکاری سرپرستی میں ظلم و زیادتیاں جاری ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی امن کی پیشکش کو ہندوستان نے نظر انداز کردیا ۔