کشمیر مسئلہ پر نریندر مودی کو دھمکیاں

,

   

پاکستانی پوپ گلوکارہ ربی پیرزادہ خودکش جیکٹ کیساتھ نمودار

اسلام آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم نریندر مودی کو جان سے مار دینے کی دھمکیوں کے ویڈیو وائرل ہورہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک ویڈیو پاکستانی پاپ سنگر ربی پیرزادہ کی جانب سے اشتعال انگیز فوٹو پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہیں خودکش جیکٹ پہنے بتایا گیا ہے۔ وہ نریندر مودی کو دھمکی دے رہی ہیکہ اگر جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو بحال نہیں کیا گیا تو انہیں جان سے ماردیا جائے گا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ جیسے ہی یہ فوٹو سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ ٹوئیٹر پر نمودار ہوئی، کثیرتعداد میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا کے شائقین کی توجہ اس جانب مبذول ہوئی ہے۔ بعض نے اس گلوکارہ کی جرأت اور بہادری کی ستائش کی ہے جبکہ دیگر افراد نے لاہور کی اس گلوکارہ و اداکارہ کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کررہی ہیں۔ اردو پوائنٹ ڈاٹ کام نے یہ رپورٹ دی ہے۔ فوٹو میں 27 سالہ پیرزادہ کو دھماکو اشیاء سے لیس ایک جیکٹ پہنے ہوئے بتایا گیا ہے۔ یہ اشتعال انگیز تصویر اس وقت سامنے آئی جب پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر مخالف ہند مہم شروع کی ہے۔ تاہم ان کے ٹوئیٹر اکاونٹ کو ملاحظہ کرنے سے یہ انکشاف ہوا کہ گلوکارہ نے اس جارحانہ تصویر کو حذف کردیا ہے۔ ستمبر میں بھی گلوکارہ پیرزادہ نے ٹوئیٹر پر یہ ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی جس میں انہیں اژدہوں اور ایک مگرمچھ کے ساتھ تصویرکشی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور انہوں نے اس موقع پر بھی وزیرمودی کو دھمکی دی تھی۔ سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے فوری بعد پنجاب وائلڈ لائف پروٹکشن اور پارکس ڈپارٹمنٹ نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی کہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگلی جانوروں کو پالتو بنا رکھا ہے۔ بعدازاں عدالت نے پیرزادہ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا لیکن وہ عدالت میں حاضر ہونے سے ناکام رہی۔