کشمیر معاملہ:عمران خاں کی شاہ عبد اللہ اور میکرو ن سے گفت و شنید

   

اسلام آباد، 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور فرانس کے صدر امانوئل میکرو ن سے چہارشنبہ کو فون پر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر خان نے اردن کے شاہ کو کشمیر کے حوالہ سے ہندوستان کی مبینہ ‘غیر قانونی’ کارروائیوں اور ‘جابرانہ پالیسیوں ’سے آگاہ کرایا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اقدامات سے وہاں نہ صرف انسانی بحران گہراہو گیا ہے بلکہ علاقے کی امن و سلامتی بھی متاثر ہوئی ہے۔ مسٹر خان نے کہا کہ ہندوستان یکطرفہ قدم اٹھا کر مبینہ متنازعہ علاقے میں آبادی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے ۔ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔