کشمیر معاملہ کو پاکستان ائی سی جے میں لے جایاگا۔

,

   

واشنگٹن/اسلام آباد۔کشمیرمعاملے میں بین الاقوامی ثالثی کو کھینچنے کی پہل کے کی آوازوں کی گونج کے دوران پاکستان نے منگل کے روز اعلان کیاہے کہ وہ ”کشمیر تنازعہ“ کو بین الاقوامی عدالت برائے انصاف میں لے جائے گی۔

فردوس عاشق عوان اسپیشل اسٹنٹ برائے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے پیش نظر رپورٹرس سے توثیق کی کہ اصولوں کی بنیاد پر کابینہ نے عالمی عدالت میں معاملے کو لے جانے کے لئے منظوری دی ہے‘

مذکورہ ڈاؤن نیو ز پیر کے ان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ”اس معاملے کو مقبوضہ کشمیر میں نسلی کشی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہہ کے طور پر پیش کیاجائے گا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت میں معاملے میں پاکستان کی جانب سے پیروی کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل وکلاء کا ایک پیامل تیار کیاجائے گا۔

مذکورہ اقدام مانا جارہا ہے کشمیر معاملے میں پاکستان پر بڑھتے داخلی دباؤ کو کم کرنے کے لئے کوئی مسلئے پر پہنچنے کے بجائے یہ کام کیاجارہا ہے۔

عام طو رپر بھی پاکستان نے عالمی سطح پر خود کو لے جانے کاکام کیاہے اس میں انہیں سوائے رسوائی کے دوسرا کوئی راستہ نہیں ملا‘ چاہے وہ ورلڈ بینک ہو یا پھر ائی ائی سی جے یااقوام متحدہ۔۔

حال ہی میں ہندوستان کی طرف سے جاسوسی کرنے کے الزام میں پاکستان نے ہندوستانی بزنس مین گلبھوش جادھو کو سنائی گئی پھانسی کی سزا کو ائی سی جے میں 15-1سے شکست کھانی پڑی اور عالمی عدالت نے اس سزا پر روک لگادیا ہے۔

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی عالمی سلامتی کونسل میں کشمیرمعاملے پر سوائے چین کے پاکستان کوکسی اور ملک کی حمایت حاصل نہیں ہوئی ہے۔