کشمیر میں انسانی حقوق کچلنے کی تحقیقات ، برطانیہ کا مطالبہ

   

لندن 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ نے منگل کے دن کہاکہ انسانی حقوق کی کشمیر میں دستور ہند کی دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد مکمل طور پر، بروقت اور شفافیت کے ساتھ تحقیقات ضروری ہیں۔ وزیر خارجہ برطانیہ ڈامینک راب نے کہاکہ دارالعوام کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے اوّلین اجلاس میں جس کا تعلق گرمائی اجلاس کے دوران کیا گیا، کہاکہ وزارت اُمور خارجہ ایس جئے شنکر سے 7 اگسٹ کو بات چیت کے دوران کشمیر کی صورتحال پر برطانیہ کی تشویش اور انسانی حقوق کے کچلنے کے بارے میں تحقیقات کے مطالبہ سے اُنھیں واقف کروادیا گیا ہے۔ برطانیہ کے کشمیر کے تنازعہ پر موقف واضح کرتے ہوئے وزیر خارجہ برطانیہ نے پرزور انداز میں کہاکہ یہ ہند ۔ پاک درمیانی تنازعہ ہے۔