کشمیر میں جوانوں کی ہلاکت کا غم ، چیف منسٹر نے سالگرہ تقاریب منسوخ کردی

   

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) کشمیر میں سی ار پی ایف کے قافلہ پر حملہ کی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے شدید مذمت کی ہے اور شہید فوجیوں کے افراد خاندان سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے اپنے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اس دہشت گرد حملہ ںسے پورا ملک غم و غصہ کا شکار ہے ۔ چیف منسٹر نے فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف بطور غم اپنی سالگرہ تقاریب کو منسوخ کردیا اور پارٹی کارکنوں و قائدین کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی طرح کی خوشی و تقاریب کو منعقد نہ کریں ۔ جاریہ ماہ 17 فروری کو چیف منسٹر تلنگانہ کی سالگرہ تقریب منعقد ہونے والی تھی ۔ انہوں نے زخمی فوجیوں کے افراد خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔