کشن ریڈی نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسی بی بی نگر کا دورہ کیا

   

حیدرآباد : مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس بی بی نگر کا دورہ کیا اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ کشن ریڈی نے کہاکہ ملک میں پہلے صرف ایک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس دہلی میں تھا، آج وزیراعظم مودی کی کوششوں سے ملک میں 9 آل انڈیا انسٹی ٹیوٹس آف میڈیکل سائنسیس قائم ہیں۔ کشن ریڈی نے کہاکہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسیس بی بی نگر میں آؤٹ پیشنٹ بلاک 3 ہفتے میں کام شروع کردے گا۔