کلائسٹرس میامی اور چارلسٹن سے دستبردار

   

میامی : چار مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپئن کم کلائسٹرس نے میامی اور چارلسٹن ٹورنمنٹ سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد صحتیاب ہونے کے علاوہ کورونا کی وجہ سے گھر پر رہنے کو ترجیح دے سکے۔ کلائسٹرس نے 7 برس بعد 2020 ء میں ڈبلیو ٹی اے ٹور میں واپسی کی تھی، لیکن کورونا کی وجہ سے پھر ایک مرتبہ انھیں چند ٹورنمنٹس سے دستبرداری اختیار کرنی پڑی۔ یاد رہے میامی اوپن کا 23 مارچ اور چارلسٹن کا 5 اپریل کو آغاز ہوگا۔