کلثوم پورہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت

   


حیدرآباد : کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 45 سالہ وشنو مورتی جو پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ لنگرحوض کے علاقہ گولہ بستی میں رہتا تھا۔ 10 ڈسمبر کو یہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا۔ مورتی شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کلثوم پورہ علاقہ پہنچ کر مورتی کی نعش کو برآمد کی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مورتی کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہیکہ مورتی مشتبہ طور پر فوت ہوا ہوگا۔ کلثوم پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔