کلرک ، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی جائیدادیں ، سرکاری ملازمتیں

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں کلرک ڈیٹا انٹری آپریٹرس جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن 16 مارچ سے ملک گیر سطح پر امتحان رکھا گیا ہے ۔ انٹر یا اس کے مماثل امتحان کامیاب لڑکے / لڑکیاں اس کے لیے فارم داخل کریں ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے ایس ایس سی میمو ، انٹر میمو ، آدھارکارڈ زیراکس فوٹو کے ساتھ ربط کریں ۔۔