کلواکرتی میں سیاست کوئسچن بنک کی تقسیم

   

کلواکرتی /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی میں آج روزنامہ سیاست حیدرآباد کی جانب سے سرکاری اسکولس میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو امتحانات میں سہولت اور آسانی کیلئے ریاست بھر میں مفت سیاست کوئسچن بینک کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جس کی ایک کڑی آج یہاں پر بھی اس کی تقسیم کی گئی ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکولس اور گورنمنٹ جونئیر کالج میں بلدیہ نائب صدر عمر شاہد کی موجودگی میں اس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ جہاں اساتدہ اور ہیڈ ماسٹرس نے خوشی کا اظہار کیا وہیں پر طلبہ و طالبات نے بے پناہ اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمرشاہد نے کہا کہ جہاں سیاست کی جانب سے کئی ایک سماجی خدمات انجام دی جارہی ہے وہیں پر اس کی تقسیم ایک ناقابل فراموش اور اعلی تربیت خدمت ہے جس کی جتنی بھی سراہنا کی جائے کم ہے جس کیلئے ہم سب سیاست کے مشکور ہیں ۔ اس موقع پر صدر جمعیت مولانا عبدالوکیل صحافی محمد عبدالصمد ، ساجد ، سید اقبال اور دیگر موجود تھے ۔