کلواکرتی /25 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے جئے پال یادو نے آج اپنے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے 74 ویں یوم جمہوریہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کی کلواکرتی حلقہ اسمبلی سے خصوصی دلچسپی ہے ۔ اس لئے کلواکرتی کی ترقی کیلئے 45 کروڑ روپیوں کی منظوری عمل میں آچکی ہے اور ان شعبوں میں ترقیاتی کام شروع بھی ہوچکے ہیں ۔ اس حلقہ کیلئے جملہ 37 بستی دواخانوں کی منظوری عمل میں آچکی ہے ۔ جس کیلئے زمینوں کی فراہمی کا انتظار ہے ۔ انہوں نے ان علاقوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ جلدسے جلد اپنے علاقوں میں زمینات کی فراہمی عمل میں لاتے ہوئے دواخانوں کی تعمیرات کا کام شروع کریں ۔ اس کے علاوہ جدید منظوری گرام پنچایتوں کی ترقی کیلئے بھی ایک ہزار تین سو 80 کروڑ روپئے منظور ہوچکے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ 4 ہزار ڈبل بیڈرومس کی منظوری عمل میں آچکی ہے ۔ اور آئندہ 6 ہزار ڈبل بیڈرومس کی منظوری کی امید ہے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے کے ہمراہ ایم پی پی منوہر ایجوکیشن ممبر منوہر ریڈی ، گوردھن ، ونئے گوڑ ، بالیا و دیگر موجود تھے ۔