کلکٹر کا نارائن پیٹ بی سی ویلفیر ہاسٹل کا اچانک معائنہ

   

طلبہ کو تازہ غذا فراہم کرنے کی ہدایت اور طلبہ سے بات چیت
نارائن پیٹ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈسٹرکٹ کلکٹر نارائن پیٹ کویاسری ہرشا (آئی اے ایس) نے آج نارائن پیٹ مستقر کے شاتاواہنا کالونی میں واقع بی سی ویلفیر ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کچن، ڈرائنگ ہال اور بیت الخلاؤں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہاسٹل وارڈن کو ہدایت کی کہ مینو کے مطابق طلباء کو معیاری کھانا فراہم کریں۔ انہوں نے احاطہ ہاسٹل میں صفائی، کچن و بیت الخلاء کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی۔ احاطہ میں شجرکاری طلباء کو سبزیاں تازہ غذا فراہم کرنے اور صحت کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہاسٹل کے طلباء سے بھی بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اچھی طرح تعلیم حاصل کریں۔ خوب و محنت و مشقت کے ساتھ آگے تعلیم کو جاری رکھیں۔ اپنے روشن مستقبل اور والدین و ملک کے نام کو روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کے لئے دی جانے والی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ اعلیٰ عزائم کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اونچے ارادے اور اونچے خواب دیکھیں۔ جو لوگ اپنے عزائم و ارادوں کے لئے جدوجہد کرتے ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوتے۔ اس موقع پر بی سی ویلفیر آفیسر اور ہاسٹل کا عملہ موجود تھا۔