کلیان سنگھ کو بابری مسجد کیس کا سامنا کرنا پڑیگا

   

نئی دہلی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے سبکدوش ہونے والے گورنر کلیان سنگھ کو بابری مسجد شہادت کیس میں مجرمانہ سازش کے مقدمہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ وہ گورنر کے عہدہ سے علیحدگی کے بعد کسی دستوری عہدہ پر نہیں رہیں گے اور انہیں کوئی استثنی حاصل نہیں رہے گا ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کلراج مشرا کو کلیان سنگھ کی بجائے راجستھان کا نیا گورنر مقرر کیا ہے ۔ بابری مسجد شہادت کیس میں کلیان سنگھ کے علاوہ ایل کے اڈوانی ‘ مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی جیسے قائدین بھی شامل ہیں۔ 1992 میں جس وقت بابری مسجد شہید کی گئی تھی کلیان سنگھ اترپردیش کے چیف منسٹر تھے ۔