لکھنؤ: اترپردیش کے شہروں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات دلانے کے مقصدر سے ٹریفک ڈائرکٹوریٹ پولیس ہیڈکوارٹر(سگنیچر بلڈنگ) میں سنٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کرنے جارہا ہے ۔ جلد ہی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ اس کا آغاز کیا جائے گا۔ اے ڈی جی ٹریفک بی ڈی پالسن نے منگل کو بتایا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو ریاست کے ایسے بڑے شہروں کے انٹگریٹیڈ ٹریفک منجمنٹ سسٹم سے جوڑا جارہا ہے جہاں کے اہم راستوں پر ٹریفک جام والے علاقوں کو نشان زد کر ان کے بارے میں فوری مقامی ٹریفک پولیس کے افسران کو مطلع کیا جائے گا۔ ساتھ ہی جام ختم کرنے کے طریقوں کے بارے میں ہیڈکوارٹر سطح سے ہدایات جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے جمع کئے گئے ڈاٹا تجزیہ کر کے پتہ لگایا جائے گا کہ کس سڑک پر کس وقت جام لگتا ہے ۔ اس سے جام کی وجوہات کا پتہ لگانا آسان ہوگا اور اس کا حل نکالا جائے گا۔ وہیں اگلے مرحلے میں باقی شہروں،نیشنل ہائی وے وغیرہ کو جوڑا جائے گا۔
اے ڈی جی ٹریفک کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا کام جنگی پیمانے پر چل رہا ہے ۔ موجودہ وقت میں اسے شہروں کے آئی ٹی ایم ایس سے جوڑا جارہا ہے ۔ اس کے بعد اس کا آغاز کرنے کے لئے وزیر اعلی سے وقت دینے کی درخواست کی جائے گی۔