ہنوئی : جنوبی ایشیا ئی ملک کمبوڈیا میں قمار خانے کے حامل ایک لکژری ہوٹل میں آتشزدگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔تھائی لینڈ کے ٹی وی پی بی ایس کی خبر کے مطابق پوئی پت کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں 28 دسمبر کو لگنے والی آگ میں زخمی ہونے والے 112 افراد میں سے 27 کا علاج جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 39 گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کاروائیاںمکمل ہو گئی ہیں اور کل تک 25 ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 400 سے زائد کارکنان موجود تھے جبکہ ہوٹل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے بعض گاہک کھڑکیوں سے کودنے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔اگرچہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم خدشہ ہے کہ کرسمس کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی اشیا سے یہ حادثہ پیش آیا ۔