کمسن بچوں کے اغوا میں ملوث خاتون گرفتار

   

چارمینار علاقہ سے مغویہ دو بچے برآمد
حیدرآباد: ساؤتھ زون پولیس نے تاریخی چارمینار کے قریب سے دو کمسن بچوں کے اغواء میں ملوث ایک اغواء کنندہ خاتون کو گرفتار کرلیا اور مغویہ بچوں کو اس کے چنگل سے چھڑالیا۔ ڈ پٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر گجراؤ بھوپال نے کہا کہ 10 مارچ کو پی گنگا ماں متوطن ضلع محبوب نگر اپنے دو بچے 7 سالہ شنکریا اور 4 سالہ شیو پرساد اور 9 سالہ بیٹی منیما کے ساتھ حیدرآباد گداگری کے لئے آئی تھی اور بھاگیہ لکشمی مندر چارمینار کے پاس بیٹھی ہوئی تھی ۔ 14 مارچ کو 8.30 بجے وہ وہاں کی ایک قریبی مندر میں منہ دھونے کیلئے گئی جبکہ اس کے دو پوتروں شیوپرساد اور منیما کو مندر کے پاس چھوڑکر گئی تھی۔ واپس لوٹنے پر دو بچے غائب ہوگئے جس کے نتیجہ میں اس نے پولیس چارمینار میں تحریری شکایت درج کرائی جس پر پولیس کارروائی کرتے ہوئے اغواء کا ایک مقدمہ درج کیا اور 13 پولیس ملازمین بشمول دو سب انسپکٹران کی ایک ٹیم تشکیل دی اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی مدد سے اغواء کنندہ خاتون کا پتہ لگالیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس غواء کے معاملہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج انتہائی مددگار ثابت ہوا کیونکہ تقریباً 200 کیمروں کی ریکارڈن کے تجزیہ کے بعد اس کا پتہ ایل بی نگر میں لگایا ۔ پولیس نے اغواء کنندہ خاتون 32 سالہ وی ملما عرف پدما ساکن کرمان گھاٹ سرورنگر کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اغواء کے دن ملما نے چاکلیٹ اور آئسکریم دینے کے بہانے دونوں کمسن بچوں کو راغب کیا اور ان کا آٹو میں اغواء کر کے فرار ہوگئی ۔ پو لیس نے گرفتار خاتون کو عدالت میں پیش کردیا۔